قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں طوفان بدتمیزی دیکھ کر سر شرم سےجھک گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ ہیں ہمارے حکمران؟
انہوں نے لکھا کہ یہ لوگ ایک دوسرے سے تمیز سے بات نہیں کر سکتے، یہ لوگ ہماری نمائندگی اورملک کی ترقی کیلئے کیا کام کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔
قومی اسمبلی اجلاس: علی نواز اعوان اور روحیل اصغر نے ایک دوسرے کو کتابیں مار دیں
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی تقریر کے دوران اراکین اسمبلی نے ایک دوسرے کو دھکے دیے۔
قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس: حکومت نے ضابطہ اخلاق پیش کردیا
ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی تقریر کے دوران اراکین قومی اسمبلی علی نواز اعوان اور روحیل اصغر نے ایک دوسرے پر کتابیں دے ماریں۔
عمران خان ہٹلر کے شاگرد ہیں، ون پارٹی سسٹم لانا چاہتے ہیں: احسن اقبال
اجلاس کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کی وجہ سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس 20 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔