امریکہ کے کہنے پر روس کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان میں انتہا پسندی کی پشت پناہی کی گئی، فواد چودھری


وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں خرابی اس وقت شروع ہوئی جب روس نے ہمسایہ ملک افغانستان پر حملہ کیا۔

کراچی میں جاری پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ امریکہ کے کہنے پر روس کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان میں انتہا پسندی کی پشت پناہی کی گئی۔ جن معاشروں میں برداست کی بجائے انتہا پسندی کو فروغ دیا جائے وہ تنزلی کا شکار ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا سے تھوڑا پیچھے چل رہے ہیں۔ جو ملک ترقی کرتے ہیں ان کی فلم، ڈرامہ اور ادب بھی ترقی کرتا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ بھارت کی سوچ انتہا پسندی کی بلندی پر پہنچ چکی ہے۔ بھارت میں مودی کی حکومت انتہا پسندی کو فروغ دے رہی ہے۔ بھارت میں کورونا سے ترقی کی شرح منفی 7 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی برادری انتہا پسندی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے، وزیر اعظم

وزیر اطلاعات  فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان میں ایک بار پھر حالات خراب ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا نظریہ ہے کہ ہم نے کسی اور کی لڑائی میں حصہ نہیں لینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت اچھے ڈرامے بنائے جارہے ہیں لیکن ہم اپنے مواد نیٹ فلکس پر نہیں لاسکے۔ فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے صنعت پر عائد تمام ٹیکسز ختم کردیے ہیں۔

فواد چوھری نے کہا کہ نوجوان فلم سازوں کو آسان شرائط پر 5 کروڑ روپے تک قرضہ فراہم کر رہے ہیں۔ پاکستان میں جدید رحجانات روشناس کرانے کیلئے چار ادارے بنانے جارہے ہیں۔

کراچی میں جاری پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے کہا کہ کلچر اور آرٹس کے ذریعے ایک سافٹ امیج دنیا کو جاسکتا ہے۔ چاہتے ہیں کے وزیراعظم کراچی آئیں اور اس قسم کے پروگرام میں شرکت کریں۔

 


متعلقہ خبریں