کراچی: اسٹیٹ بینک پاکستان نے اندرونی قرض کی تفصیلات جاری کر دیں۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں اندرونی قرض میں 2 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ قرض اور ذمہ داریوں کا حجم 25 ہزار 925 ارب روپے ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران قرض اور ادائیگیوں کا حجم 23 ہزار 875 ارب روپے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکس کامعاملہ: وزارت خزانہ کا آئی ایم ایف کے مطالبات ماننے سے انکار
رواں مالی سال کے 10 ماہ میں اندرونی قرض میں 2 ہزار 50 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں اندرونی قرض میں 2 ہزار 315 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔