زلفی بخاری کی آمدن بڑھی ہے، پرائیوٹ جہاز لے کر دبئی گئے ہیں: مفتاح اسماعیل

زلفی بخاری کی آمدن بڑھی ہے، پرائیوٹ جہاز لے کر دبئی گئے ہیں: مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نیب کو وقت ملے تو معلوم کرے کہ کن کی جیبوں میں پیسہ گیا ہے؟ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ احتساب کو جتنا نقصان عمران خان نے پہنچایا اتنا کسی نے نہیں پہنچایا۔

معیشت تباہ ہو گئی، ن لیگ کا دعویٰ: مفتاح اسماعیل کی کمپنی کا منافع دگنا ہو گیا

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوکت ترین نے صحیح کہا کہ عمران خان کی وجہ سے معیشت کا بیڑا غرق ہوا۔ انہوں ںے کہا کہ زلفی بخاری کی آمدن بڑھی ہے کیونکہ وہ اپنا پرائیویٹ جہاز لے کر دبئی گئے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کےمرکزی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دو سال سے افراط زر 10 فیصد سے نیچے نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور کابینہ کے ارکان کی آمدن میں اضافہ ہوا لیکن تین سالوں میں نجی شعبوں میں کام کرنے والوں کی آمدن میں اضافہ نہیں ہوا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ رواں سال اوسطاً 21 فیصد بجلی مہنگی ہوئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی تیل، بجلی، گیس کی قیمت میں اضافے سے آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اشیائے خورد و نوش کی مہنگائی میں اضافہ ہر مہینے دس فیصد سے زائد رہا۔

معیشت کے کئی شعبے بہتری کی راہ پر گامزن ہیں، وزارت خزانہ رپورٹ

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کو عمران خان نے 13 ہزار ارب روپے کا مقروض کردیا ہے جب کہ ن لیگ نے پورے پاکستان میں موٹروے بچھائی اور سی پیک لے کر آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں رنگ روڈ بھی انہوں نے نہیں بنایا بلکہ صرف زمین خریدی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن نے استفسار کیا کہ سی پیک کا عمران خان کے دور میں کون سا منصوبہ شروع ہوا ہے؟ انہوں نے کہا کہ 85 لاکھ پاکستانی اس وقت بے روزگار ہوچکے ہیں اور ساڑھے سات کروڑ افراد کی تنخواہ اٹھارہ ہزار روپے سے بھی کم ہے۔

پاکستان 2040 تک دنیا کی 23ویں بڑی معیشت بن سکتا ہے، رپورٹ

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان دو کروڑ لوگوں کو غربت کے نیچے لے آئے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں دو کروڑ لوگوں کو مفلسی سے نکال دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ چند لنگر خانوں سے پاکستانیوں کا گزارہ نہیں ہوگا۔


متعلقہ خبریں