این سی او سی: ملک میں ماس ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

کورونا: 55 فیصد ویکسینیٹد شرح والے علاقوں میں پابندیاں نرم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر (این سی او سی) نے پورے ملک میں ماس ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان میں تیار کردہ کورونا ویکسین ’پاک ویک‘ لانچ کردی گئی

ہم نیوز کے مطابق ماس ویکسی نیشن مہم کے تحت مختلف پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ بھرپور اشتراک کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت ماس ویکسین نیشن مہم تین حصوں پر مشتمل ہو گی۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک ویک کی پیداوار میں اضافہ بھی ماس ویکسی نیشن مہم کا حصہ ہوگا۔

علما کورونا ویکسین لگوانے کی ترغیب کیلئے مؤثر آواز بلندکریں گے

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے 7 کروڑ شہریوں کو سال رواں کے اختتام تک ویکسین لگانے کا ٹارگٹ طے کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن کی صلاحیت بڑھانے کے لیے تمام فیڈریشن یونٹس کے ساتھ مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

این سی او سی نے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں

ذرائع کے مطابق ماس ویکسی نیشن مہم میں میڈیا، مذہبی رہنماؤں اور نجی سیکٹر کو بھی شراکت دار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں