عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے آغاز کی تلاش کی کوششوں کو سیاسی مداخلت سے نقصان پہنچ رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کے آغاز کی تفتیش کی کوششوں کو سیاست سے خراب کیا جا رہا ہے۔
کورونا وائرس: دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ سے بڑھ گئی
عالمی ادارہ صحت میں ایمرجنسیز یا ہنگامی حالات کے شعبے کے سربراہ مائیکل رائن نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ میں کہوں گا کہ سائنس کو سیاست سے الگ رکھا جائے اور ہمیں ان جوابات کو تلاش کرنے دیں۔
انہوں نے زور دیا کہ ہمیں مناسب اور مثبت ماحول کی ضرورت ہے۔ اس پورے عمل کو سیاست کی وجہ سے زہر آلود کیا جا رہا ہے۔