وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑوں پر لگی آگ پر 90 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ انشااللہ آگ پر جلد مکمل طور پر قابو پا لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مارگلہ ٹریلز کو شہریوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے جب کہ آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف نے شہریوں سے اس ضمن میں تعاون کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں لگنے والی آگ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو رنجیدہ کردیا تھا کیونکہ اس میں ایک پرندہ جھلس کر اپنی جان گنوا بیٹھا ہے۔
شعیب اختر کی ہم شکل ٹک ٹاک اسٹار
دنیائے کرکٹ میں اپنی تیز رفتار باؤلنگ کے حوالے سے معروف سابق کرکٹر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ مارگلہ ہلز پہ آ گ لگانے والوں کے نام۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ بھاگ سکتی تھی، اس کے پاس اڑنے جانے کی صلاحیت بھی تھی مگر وہ نہیں بھاگی کیونکہ ان انڈوں میں زندگیاں تھیں۔
شعیب اختر نے ٹنڈولکر کیلئے دعا میں کیا مانگا؟
عالمی شہرت یافتہ تیز رفتار باؤلر شعیب اختر نے لکھا ہے کہ ہم آگ لگا دیتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس ماچس ہے احساس نہیں ہے۔