نئی دہلی: بھارتی پولیس نے ایک ایسے یو ٹیوبر کو گرفتار کیا ہے جس نے غباروں کے ساتھ ڈالر ( پالتو کتا) باندھ کر اڑایا تھا اور پھر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی۔
غیر امریکی یوٹیوبرز پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جب ویڈیو شیئر کی گئی تو لوگوں کی بڑی تعداد نے بھارتی یو ٹیوبر گوروشرما کو سخت نکتہ چینی کا نشانہ بنایا اور اس پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔
سوشل میڈیا پر 40 لاکھ فالوورز رکھنے والے یوٹیوبر گورو شرما نے اپنی رہائی کے بعد تمام افراد سے اپنے فعل پر معافی مانگی ہے اور تسلیم کیا ہے کہ اس سے غلطی ہو ئی تھی اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔
بھارتی یو ٹیوبر گورو شرما کا کہنا ہے کہ لوگوں نے دراصل اسے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی ڈالر سے محبت کا غلط اندازہ لگایا ہے۔
غیر شادی شدہ بھارتی یو ٹیوبر گورو شرما غیر شادی شدہ ہیں اور انہوں نے اپنے کتے کا نام ڈالر رکھا ہوا ہے۔ انہونں نے چند دن قبل غباروں کے ساتھ اپنے پالتو کتے کو باندھ کر اڑا دیا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی جس پر صارفین نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔ بھارتی پولیس نے ویڈیو دیکھ کر اسے گرفتار کرلیا تھا
یو ٹیوبر گورو شرما نامی یوٹیوبر نے رہائی کے بعد ایک اور ویڈیو میں کہا ہے کہ جس کسی کو بھی مجھ پر غصہ ہے میں اس سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں۔ انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ میں نے بہت بڑی غلطی کر دی تھی۔
گوگل اور فیس بک کے اشتہارات میں کمی، یوٹیوبرز کی آمدن بھی کم ہونے کا امکان
خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس ضمن میں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کتے کے ساتھ ان کی محبت کو غلط رنگ دیا گیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ڈالر انہیں بچوں کی طرح پیارا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گورو شرما کا کہنا ہے کہ میری یوٹیوب پر موجود پرانی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میں نے گرمیوں اور سردیوں میں ڈالرکے لیے شاپنگ کی۔
ان کا کہنا ہے کہ میں اس کے لیے چیزیں خریدتا ہوں اور اسے گھمانے کے لیے لے جاتا ہوں۔ حتیٰ کہ میں دوسرے کتوں کو مدعو کرکے اس کی سالگرہ بھی مناتا ہوں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر کو جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم پیپل فار اینیمل کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا تھا۔
منشیات استعمال کرنے کا الزام: معروف یوٹیوبر کو جیل
رپورٹس کے مطابق کتا ہوا میں زیادہ اونچائی تک اس لیے نہیں جا سکا تھا کیونکہ قریبی بالکونی میں سے کسی شخص نے اسے پکڑ لیا تھا۔