بھارت کی ریاست اترپردیش میں پولیس نے ایک نوجوان کو فیس ماسک نہ پہننے پر انتہائی دردناک سزا دے دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس نے ماسک نہ پہننے پر ایک نوجوان کے ہاتھ اور پیروں پر کیلیں ٹھونک دیں۔
نوجوان کی ماں نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ماسک نہ پہننے پر ان کے بیٹے کو شدید تشدد کو نشانہ بنایا اور اس کے ہاتھ اور پیروں پر کیلیں ٹھونکیں۔
دوسری جانب یو پی کی پولیس نے اس معاملے پر کوئی بھی بیان دینے سے انکار کر دیا ہے۔
Did the cops at Bariley’s Baradari police station really hammer nails into this person’s body for not wearing a mask.?@Uppolice — do you have an explaination? pic.twitter.com/yJfHYD9mTn
— Radhika Parashar (@_RadhikaReports) May 26, 2021
گزشتہ ماہ بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں پولیس دو اہلکاروں نے سڑک کے اوپر ایک نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ کئی دنوں تک اسپتال میں داخل رہا۔
خیال رہے کہ بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت برقرار ہے اور آئے روز تین ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔