عمر اکمل نے جرمانے کی رقم پی سی بی کو ادا کر دی


 قومی کرکٹر عمر اکمل نے جرمانے کی رقم  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ادا کر دی۔

ذرائع کے مطابق کھیل کی عالمی ثالثی عدالت نے فکسنگ کیس میں عمر اکمل پر 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

پی سی بی نے اس سے قبل عمر اکمل پر عائد جرمانے کی قسطوں میں ادائیگی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ عمر اکمل کا ری ہیب پروگرام آئندہ چند روز میں تشکیل دے گا۔


متعلقہ خبریں