وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں سے خطاب میں کہا ہے کہ حکومت زیادہ لوگوں کو بھرتی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ نوجوان اپنے کاروبار کی طرف توجہ دیں۔
انہوں نے کہا نوجوانوں کا مسئلہ بے روزگاری ہے۔ حکومت کو پینشن کا بہت مسئلہ ہے۔ زیادہ تر ممالک میں لوگ پرائیویٹ ملازمت یا چھوٹے کاروبار کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کو جدید ہنرز سکھائے گی تاکہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کر سکیں۔ وزیراعظم نے کہا جن نوجوانوں کے پاس کاروباری آئیڈیاز ہیں وہ اپلائی کریں حکومت ان کو قرضے دے گی۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کیلئے100 ارب رکھا ہوا ہے اور ہر سال اس کو بڑھائیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو روزگار ملے اور یہ ملک کو بھی اٹھا سکیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نوجوان حکومت کے ہنرپروگرام سے فائدہ اٹھائیں اور جدید ہنر سیکھ کر ملک اور قوم کی ترقی میں حصہ ڈالیں۔