عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید92اموات اور2ہزار253کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح4.82 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار400تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ5ہزار852 ہے۔
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 62 ہزار295ہے اور 8 لاکھ 23ہزار157افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کورونا ویکسین کا ٹیسٹ کامیاب، پاک ویک کا نام دیدیا گیا
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار839افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 936، خیبرپختونخوا 3 ہزار 970، اسلام آباد 746، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 532 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار529،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 30 ہزار187، پنجاب 3 لاکھ 35 ہزار 577، سندھ 3 لاکھ 10ہزار557، بلوچستان 24 ہزار638، آزاد کشمیر 18 ہزار852 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 512 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان: کورونا کے مریضوں میں بلیک فنگس کے کیسز سامنے آنے لگے
پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔
ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔