وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدات کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ ٹاسک فورس نے صوبے میں پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاسک فورس نے وزیر اعلیٰ سندھ کو لاک ڈاون مزید سخت کرنے کی تجویزبھی دی ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کور فائیو، رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح10.2 فیصد ہے۔ کراچی میں 16.82 فیصد کیسز آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ : کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.2 فیصد ہو گئی
عید الفطر 13 مئی کو ہوئی اس دن صوبے میں 1232 کیسز تھے۔ عید کے بعد 19 مئی کو 2076 کیسز آئے جو 10.2 فیصد ہیں۔ سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔
مرادعلی شاہ نے کہا ہمیں صوبے میں نرمی کرنا مشکل ہوتا ہوا لگ رہا ہے۔ ٹاسک فورس کے ممبران اور ماہرین نے وزیراعلیٰ سندھ کو موجودہ بندش کو جاری رکھنے کا مشورا دیا۔
ٹاسک فورس نے مشورہ دیا ہو سکے تو مزید سخت فیصلے کریں۔ ہفتہ کو ٹاسک فورس کا دوبارہ اجلاس ہوگا۔اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
کیسز کی شرح کم ہوئی تو نرمی کریں گے اور اگر کیسز بڑھ گئے تو مزید سختی کی جائے گی۔ ڈبلیو ایچ او کے نمائندے بھی ہفتہ کے دن اجلاس میں اپنی سفارشات دیں گے۔