پی ایس ایل سیزن 6 میں مشکلات حائل ہونے لگیں


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز کے انعقاد میں مشکلات حائل ہونے لگیں۔

ابوظہبی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز کے انعقاد کی خبریں چلیں لیکن اب ان کے لیے سخت شرائط راستے کی ریوار ثابت ہونے لگی ہیں۔

ان حالات میں امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایونٹ کی میزبانی کی تصدیق کے باوجود میچز کا انعقاد نظر آتا دکھائی نہیں دیتا۔

ابوظہبی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آپریشنل، کوویڈ ویکسین، سفری پروٹوکولز اور دیگر کئی مسائل درپیش آگئے، اگلے چند گھنٹوں میں بڑا فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے بقیہ میچز کا انعقاد ففٹی ففٹی نظر آتا ہے۔ اب تک ٹورنامنٹ میں 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس کے بعد اس وقت کراچی کنگز اور پشاور زلمی پانچ پانچ میچ کھیلنے کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے بھی چار چار میچ کھیلنے کے بعد چھ چھ پوائنٹس ہیں اور ان کی بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں