نئی دہلی: بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان تاؤتے بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرا گیا ہے۔
سمندری طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سمندری طوفان ٹکرانے کے باعث بھارتی گجرات میں شدید بارش ہو رہی ہے اور تندوتیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق شدید بارشوں کے سبب بھارتی گجرات میں گلیاں دریا کا منظر پیش کررہی ہیں جب کہ سمندری طوفان کے باعث بھارتی گجرات کے ساحل پر 10 فٹ تک لہریں بلند ہورہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات کےساحل پرطوفاں کےباعث ہواوں کی رفتار 133کلومیٹرفی گھنٹہ ہے۔
سمندری طوفان ٹاکٹے: محکمہ موسمیات نے پانچواں الرٹ جاری کر دیا
بھارت کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گجرات سے طوفان ٹکرانے کی کیفیت مزید دو گھنٹے تک جاری رہ سکتی ہے۔