بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما تریوندر سنگھ روات نے کہا ہے کہ دنیا میں موجود ہر مخلوق کی طرح کورونا کو بھی جینے کا پورا حق حاصل ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتھرکنڈ کے سابق وزیراعلی نے کہا کہ جس طرح ہم مخلوق ہیں اسی طرح یہ وائرس بھی ایک مخلوق ہے جس کے ہم پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وائرس اپنے آپ کو بچانے کے لیے روپ بدل رہا ہے اور وہ بہروپیہ ہو گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس جینا چاہتا ہے اور اسے بھی جینے کا اتنا ہی حق ہے جتنا اور کسی کو ہے۔
Corona Virus deserves to live, it has a right to life- BJP legislator and until recently Uttarakhand CM Trivendra Singh Rawat pic.twitter.com/jZXWjTYLct
— Dushyant (@atti_cus) May 14, 2021