جاندار اداکاری اور خوبصورت مسکراہٹ سے دلوں کو موہ لینے والی پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے مداحوں کو اپنی چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے متعلق بتا دیا۔
اداکارہ عائزہ خان ڈرامہ انڈسٹری سے ایک لمبی بریک لینے کے بعد آج کل ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’چپکے چپکے‘ میں ’مینو‘ کے کردار میں جلوہ گر ہیں۔
عائزہ خان کا ’مینو‘ کے لیے پیار کا اظہار
عائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنےشوہر اداکار دانش تیمور اور بچوں کی نئی خوبصورت تصویریں شیئرکی ہیں ۔
عائزہ خان نےفیملی فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری چھوٹی چھوٹی سی خوشیاں !
اداکارہ نے بیٹی حورین تیمور اور بیٹے ریان تیمورکی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری سب سے پیاری عیدی۔‘