کورونا کی بھارتی قسم برطانیہ میں تیزی سے پھیلنے لگی

ُپاکستان: کورونا سے مزید 85 افراد جاں بحق، مجموعی اموات 25 ہزار سے تجاوز

مانچسٹر: برطانیہ کے تحقیقی اور طبی ماہرین نے کرونا کی بھارتی قسم پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے پھیلاؤ کے پیش نظر بلیک برن میں آئندہ ہفتے سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیشنل ہیلتھ سروس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نوجوانوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ ہنگامی بنیادوں پر کیا گیا ہے کیونکہ کررونا کی بھارتی قسم پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ لنکا شائر میں کورونا کی بھارتی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے۔ جس کے بعد نیشنل ہیلتھ سروس نے ملک بھر میں 40 سال یا اُس سے زائد عمر کے لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی بھارتی قسم 40 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے، ڈبلیو ایچ او

رپورٹ کے مطابق کورونا کی بھارتی قسم کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لنکا شائر کو ہنگامی طور پر اضافی ویکسین دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں