غزہ: حماس نے اسرائیلی رامون ائرپورٹ پر میزائل حملہ کیا جبکہ شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 83 ہو چکی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے پہلی بار رامون ائرپورٹ کو نشانہ بنایا۔ رامون ائرپورٹ غزہ سے 220 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
واضح رہے کہ 25 رمضان المبارک کو اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد کشیدگی بڑھ گئی۔ اسرائیل کی جانب سے مسلسل حملے کے بعد فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیلی آبادیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 83 ہو گئی ہے جبکہ اسرائیل کی بمباری سے17 بچے بھی شہید ہو چکے ہیں اور 480 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فضائی بمباری میں بلند عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا تاہم شدید ترین بمباری کے باوجود فلسطینیوں نے عید منائی۔