مستقبل میں مختلف شعبوں میں پاک امریکا تعاون کیلئے پرامید ہیں،آرمی چیف


 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مستقبل میں مختلف شعبوں میں پاک امریکا تعاون کیلئے پرامید ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے یہ بات  پاکستان میں امریکی ناظم الامور سے ملاقات کے دوران کہی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ کورونا وبا کے خلاف جنگ سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی غور کیا گیا

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان پرامن افغانستان کے حق میں ہے اور امن عمل کی حمایت کرتا ہے۔

پرامن افغانستان کا مطلب پرامن پاکستان ہے، آرمی چیف

یاد رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں افغان امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مستقبل میں مختلف شعبوں میں پاک امریکا تعاون کیلئے پرامید ہیں۔


متعلقہ خبریں