16 بیویاں، 151 بچوں کے باوجود 17 ویں شادی کا خواہشمند شخص


براعظم افریقا کے ملک زمبابوے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص جس کی 16 بیویاں اور 151 بچے ہیں نے 17 ویں شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے دی میرر کی رپورٹ کے مطابق 66 سالہ مشیک نینڈورو کا کہنا ہے کہ ان کی سب اہم نوکری اپنی بیویوں کا خیال رکھنا ہے۔

ایک انٹرویو میں مشیک نینڈورو نے کہا ہے کہ اس کی خواہش ہے کہ وہ جلد نوجوان لڑکی سے 17 ویں شادی کر لے۔ اس نے امید ظاہر کی کہ دسمبر میں اس کی شادی ہو جائے گی۔

مشیک نے کہا ہے کہ میں دنیا کا خوش قسمت ترین انسان ہوں میرے بچے مجھے تحائف اور پیسے لا کر دیتے ہیں جب کہ میری بیویاں میرا خیال رکھتی ہیں، گھر کی صفائی کرتی ہیں اور مجھے اچھا کھانا بنا کر کھلاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میری سو بیویاں اور ایک ہزار بچے ہوں۔

سانگلہ ہل: خاوند کو قتل کرنے والی بیویاں گرفتار

فوج سے ریٹائر ہونے والے زمبابوین شہری کا کہنا تھا کہ وہ کوئی اور نوکری نہیں کرتے بلکہ بیویوں کا خیال رکھنا ہی ان کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری بیویاں میرا بہت خیال رکھتی ہیں اور جب میں کسی کا بنایا ہوا کھانا واپس بھیج دیتا ہوں تو وہ مجھ سے خفا نہیں ہوتی کیونکہ ان کو معلوم ہے میں یہ اس لیے کرتا ہوں تاکہ وہ بہتر کھانا پکا سکیں۔

مشیک نے بتایا کہ اس کی تمام بیویاں اور بچے اس سے بہت خوش ہیں۔


متعلقہ خبریں