لاہور: صوبہ پنجاب میں صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سندھ: کورونا سے مزید 12 افراد جاں بحق، 812 متاثر
ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کی صحافی برادری کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کے حوالے سے سفارشات منظور کر لیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت کو اس ضمن میں جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پریس کلبوں میں خصوصی سینٹرز کے قیام کا بھی جائزہ لیا جائے اور ویکسین لگانے کے حوالے سے صحافی برادری کو ایدجسٹ کیا جائے۔
کورونا وائرس: پاکستان میں اموات کی تعداد19ہزار سے بڑھ گئی
ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عید الفطر کے بعد صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے۔