عالمی وبا کورونا وائرس سے سندھ میں مزید 12 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ مزید 812 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا سے متعلق صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2لاکھ 94 ہزار237 ہو گئی جب کہ اب تک مجموعی طور پر 4 ہزار 765 کی اموات ہو چکی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 666 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 62 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
کراچی میں کورونا کے مزید 441 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 887 ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں آج مزید 113 اموات اور 3 ہزار84 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار106 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 64 ہزار 557 ہو گئی ہے۔
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 78 ہزار959 ہے اور 7 لاکھ 66ہزار492 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9ہزار 125 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 753، خیبرپختونخوا 3 ہزار644، اسلام آباد 716، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 253 اور آزاد کشمیر میں 508 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چینی کورونا ویکسین آئندہ ماہ سے پاکستان میں تیار ہوگی
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار382، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 24 ہزار979، پنجاب 3 لاکھ 20 ہزار 851، سندھ 2 لاکھ 93 ہزار426، بلوچستان 23 ہزار534، آزاد کشمیر 17 ہزار984 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 401 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کورونا ویکسین مئی کے آخر تک دستیاب ہوگی، اسدعمر