شریف خاندان کو احتساب کے عمل سے بھاگنے نہیں دیں گے، فرخ حبیب


فیصل آباد: وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو احتساب کے عمل سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ساری جدوجہد کرپٹ نظام کے خلاف ہے اور جب شریف خاندان سے کرپشن کا حساب مانگا جائے تو ان کو لندن کی یاد آجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب مزدوروں اور ریڑھی والوں کے نام پر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کی جبکہ قتدار میں آنے کے بعد شریف خاندان کے اثاثوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اپنی خیالی دنیا سے باہر آئیں، بلاول بھٹو زرداری

فرخ حبیب نے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن عوام کے سامنے بےنقاب ہو چکی ہے۔ شہباز شریف نے نواز شریف کی ضمانت دی تھی اب ہم شریف خاندان کو احتساب کے عمل سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے کسی ایک کیس میں بھی شریف خاندان بری نہیں ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں