وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ چین کے تعاون سے پاکستان میں کین سائنو فارم کی ویکسین کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔ مئی کے آخر تک ویکسین استعمال کے لیے دستیاب ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ ویکسین کی پہلی کھیپ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) اسلام آباد میں تیار کی جارہی ہے۔ ویکسین کی تیاری ماہر ٹیم کی زیرنگرانی ہورہی ہے۔
The first batch of bulk cansino vaccine being processed at the national Institute of health plant set up for this purpose last month. Specially trained team working on it. Will inshallah be available for use by end of May after going thru rigorous quality control checks pic.twitter.com/kSC7tQAdrz
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 7, 2021
دوسری جانب عالمی ادارہ (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے خلاف چینی دوا ساز کمپنی سائنوفارم کی تیار کردہ کوویڈ ویکسین کی ہنگامی بنیادوں پر منظوری دے دی ہے۔
غیر مغربی ملک میں تیار ہونے والی یہ پہلی ویکسین ہے جسے ڈبلیو ایچ او نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
سائنوفارم کی تیار کردہ ویکسین چین اور دوسرے 45 ممالک میں لاکھوں افراد پہلے ہی لگوا چکے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادار بی بی سی کے مطابق اب تک ڈبلیو ایچ او نے صرف فائزر، ایسٹرا زینیکا، جانسن اور جانسن اور موڈرنہ کی تیار کردہ ویکسینوں کی منظوری دی چکی ہے۔
پاکستان، افریقہ ، لاطینی امریکہ اور ایشیاء کے دوسرے غریب ممالک کے صحت کے حکام نے پہلے ہی ہنگامی استعمال کے چینی ویکسین کی منظوری دے دی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: چینی ویکسین کین سائنو فارم کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر
بہت کم اعداد و شمار جاری ہونے کے سبب مختلف چینی ویکسینوں کی تاثیر کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال کا سامنا ہے
ڈبلیو ایچ او نے بتایا ہے کہ سائنوفارم کی ویکسین کے اضافے سے “ہیلتھ ورکرز اور دیگر افراد تک کوویڈ ۔19 ویکسین کی رسائی کو تیز تر بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا”۔
ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ چینی ویکسین 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے دو دفعہ لگواسکتے ہیں۔
چین کی دوسری سائنوویک کی ڈبلیو ایچ اور سے منظوری کا فیصلہ کچھ ہی دنوں میں متوقع ہے، جبکہ روس کی اسپٹنک فائیو ویکسین کا ابھی جائزہ لیا جارہا ہے۔