بل اور ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے لیے کام کرنے والی چینی خاتون نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کر دی کہ وہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ بنیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بل اور ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے لیے کام کرنے والے 36 سالہ چینی خاتون نے اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ دونوں کے درمیان طلاق اور 130 ارب ڈالر کی تقسیم کی وجہ بنی۔
چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر یہ افوا جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی کہ زی شیلی وانگ کا بل گیٹس کے ساتھ افیئر ان کی طلاق کی وجہ بنا ہے۔
چینی خاتون نے افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جبکہ زی شیلی وانگ کے دوستوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دوست کسی قسم کے افیئر کا حصہ نہیں ہو سکتی۔
غیر شادی شدہ 36 سالہ چینی خاتون زی شیلی وانگ پیشہ ور ترجمان ہیں اور انہوں نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے لیے بھی کام کیا ہے۔ اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس افوا کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اور اس افوا نے کہاں سے سر اٹھایا۔
بل گیٹس اور ملینڈا نے مشترکہ بیان میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا تاہم اس علیحدگی کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی جس کی وجہ سے بے بنیاد افواہوں نے جنم لیا۔