بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 کروڑ سے بڑھ گئی 

فوٹو: فائل


بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ 

بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3 لاکھ 55 ہزار 828 نئے کیسز اور 3 ہزار 438 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں 10 کروڑ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ دو لاکھ 75 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 22 ہزار 383 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ہندوستان میں مسلسل تیرہویں دن تین لاکھ سے زیادہ کیسز کا ریکارڈ بن گیا ہے اور بھارت میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

بھارت کے شہر مہارشٹرا، کیرالا۔ کرناٹک، اترپردیش، تامل ناڈو، دہلی، آندرا پردیش اور مغربی بنگال بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے بھارتی ریاست مہاراشٹرا سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ملک کے ایک تہائی سے زیادہ کورونا سے متاثرہ مریض صرف اسی ریاست سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی تباہ کاریاں،بھارت میں12ویں روز بھی3لاکھ سے زائدکیسز رپورٹ

کورونا کیسز میں اضافے کے سبب مائع آکسیجن کی شدید قلت کی پیدا ہوگئی ہے۔ کچھ اسپتالوں نے’آکسیجن آؤٹ آف اسٹاک’ کا بورڈ لگا دیا ہے۔ جیسے جیسے انفیکشن بڑھ رہا ہے آکسیجن کی طلب میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

امریکا، تھائی لینڈ، آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ اور نائجیریا سمیت متعدد ممالک نے بھارتی شہریوں پر سفری پابندیاں لگا دیں ہیں۔


متعلقہ خبریں