آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، افغان امن عمل میں پیشرفت پر تبادلہ خیال


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیرنونگ رونگ نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کےامور اور افغان امن عمل میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں سی پیک، خطے کے حالات اور کورونا کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کورونا سے نمٹنے کیلئے چین کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر کی ملاقات

یاد رہے کہ چند روز قبل  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر نے ملاقات کی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں جاپان کے سفیر متسودا کونینوری نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور علاقائی استحکام کے لیے جاپان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں۔

جاپانی سفیر متسودا کونینوری نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی خصوصا افغان امن عمل اور انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں