امریکہ اور ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق


امریکہ اور ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران جاسوسی کے الزام میں قید 4 امریکی شہریوں کو رہا کرے گا۔ بدلے میں امریکہ بھی 4 ایرانی قیدیوں کو رہا کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ ایران کو ضبط شدہ 7 ارب ڈالر بھی ادا کرے گا۔ اس کے علاوہ ایران ایک ایرانی نژاد برطانوی شہری کو بھی رہا کرے گا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے میڈیا رپورٹ کی تصدیق کی ہے۔

ایران کیساتھ تعلقات استوار کرنے کے خواہش مند ہیں، محمد بن سلمان

دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے فریقین کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ مذاکرات کا تیسرا دور ہے اور آج ہم نے نتیجہ اخذ کرنے کے لئے ایک بار پھر مذاکرات رکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عراقچی نے کہا کہ جوہری بحث اور پابندیوں میں اختلافات اور تنازعات واضح ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کچھ شعبوں میں متن کی تحریر میں داخل ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے کام آہستہ آہستہ آگے بڑھتا ہے۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ابھی تک معلوم نہیں کہ ہم کب معاہدے پر اتفاق کریں گے اور فریقین کے مواقف کو قریب لانا آسان نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں