وزیراعظم نے بشیر میمن کے الزامات کی تردید کردی


وزیراعظم عمران خان وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سابق سربراہ بشیر میمن کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کردی ہے۔

اینکر پرسنز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بشیر میمن نے آصف زرداری اور  جے آئی ٹی کیسز پرایک بار اپ ڈیٹ کیا تھا۔ بشیر میمن سے کبھی کسی کے بارے میں کیس بنانے کا نہیں کہا۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کا بشیر میمن کے بیان پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینےکا مطالبہ

وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ میٹنگ میں ضرور کہا کہ خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ بشیر میمن جو بھی بات کر رہا ہے جھوٹ اور لغو ہے۔ بشیرمیمن کو اس سے پہلے کوئی خاص جانتا تک نہیں تھا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شوگر تحقیقات کیس میں علی ظفر دیکھیں گے کہ کہیں کوئی اثررسوخ تو استعمال نہیں کر رہا۔ شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے ڈاکٹر رضوان کو ہٹایا نہیں ہے بلکہ ابوبکر خدا بخش بھی ان کیساتھ ہونگے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بشیر میمن نے دعویٰ کیا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف انکوائری کیلئے شہزاد اکبر نے انہیں کہا اور فروغ نسیم نے ان کی حمایت کی۔

بشیر میمن نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ان سے کہا کہ ہمت کریں، آپ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں نے بہت سمجھانے کی کوشش کی کہ ایف آئی اے کے ضابطہ کار میں ایسے نہیں کیا جاسکتا، یہ کام سپریم جوڈیشل کونسل کا ہے


متعلقہ خبریں