پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ(پی ڈی ایم) کو چھوڑنے بعد کےعہدوں میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمداللہ کو پی ڈی ایم کا سیکریٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے۔
اے این پی رہنما میاں افتخار پی ڈی ایم کے سیکریٹری اطلاعات تھے لیکن اپوزیشن اتحاد سے پارٹی کے علیحدہ ہونے کے بعد اس عہدے پر حافظ حمد اللّٰہ کی تعیناتی کردی گئی۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے حافظ حمداللہ کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
نواز شریف نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کا معاملہ مولانا فضل الرحمان پر چھوڑ دیا
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ سیاست عزت اور برابری کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ پیپلزپارٹی اور اے این پی سے معافی مانگنی چاہیے۔ کسی پارٹی کو حق نہیں کہ وہ کسی سیاسی جماعت کو ڈکٹیٹ کرے۔
انہوں نے کہا تھا کہ کوئی جماعت کسی دوسری پارٹی پر اپنی رائے مسلط کرنے کا حق نہیں رکھتی۔ کسی کو کوئی شوکاز نوٹس نہیں دیا گیا جب کوئی بیرون ملک گیا۔
اس سے قبل پی ڈیم ایم کی اہم اتحادی جماعت اے این پی نے بھی اپوزیشن اتحاد سے علحیدگی کا اعلان کیا تھا۔