شاہد خاقان کی اسد قیصر کو جوتا مارنے کی دھمکی


 اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی۔

دوران اجلاس اسپیکر اسد قیصر اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے درمیان گرما گرمی ہو گئی۔

تحفظ ناموس رسالت ﷺ پر وزیراعظم اسمبلی میں پالیسی بیان دیں، شاہد خاقان

شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کو شرم نہیں آتی، میں جوتا اتار کر آپ کو ماروں گا۔

جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ آپ اپنی حد میں رہیں۔ سابق وزیر اعظم اسپیکر قومی اسمبلی کو دھمکیاں دیتے رہے۔


متعلقہ خبریں