کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور دار دھماکہ سنا گیا ہے۔
افغانستان: ننگرہار کی مسجد میں فائرنگ، 8 افراد جاں بحق
افغانستان کے مؤقر نشریاتی ادارے طلوع نیوز کے مطابق سیکورٹی سورس نے بتایا ہے کہ ابتدائی معلومات کے تحت افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے قافلے پر خود کش دھماکہ کیا گیا ہے۔
طلوع نیوز کے مطابق ابھی تک صرف چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
برطانیہ کا بھی افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان
میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیشی و تحقیقی اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں اور وہ ثبوت و شواہد اکھٹے کرررہی ہیں۔