بھارت: مسجد کووڈ19 کیئر سینٹر میں تبدیل

بھارت: مسجد کووڈ19 کیئر سینٹر میں تبدیل

نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات میں ایک مسجد کو کووڈ19 کیئر سینٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

بھارت کو لاک ڈاؤن سے بچانا ہے، وزیراعظم مودی

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا مریضوں کی تعداد میں ہونے والے اضافے کے باعث اسپتالوں پر مریضوں کا غیر معمولی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق گجرات کے ودودرا شہر میں مسجد کو کووڈ 19 کیئر سینٹر میں تبدیل کیا گیا ہے۔

بھارت: کورونا، نئی دہلی میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر پورہ مسجد کے ٹرسٹی کا کہنا ہے کہ مسجد میں ابتدائی طور پر 50 بیڈز رکھے گئے ہیں جب کہ مزید 50 بیڈز کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بھی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں کورونا کیسز میں ہونے والے اضافے کے بعد پورے ملک میں ہنگامی صورتحال ہے۔

بھارت: آکسیجن کی عدم فراہمی، ایک رات میں 12 کووڈ مریضوں کی اموات

ریاستوں کی حکومتیں اور مقامی انتظامیہ اسی وجہ سے مخلت مذہبی مقامات سمیت خالی جگہوں پر کووڈ 19 کیئر سینٹر بنا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں