جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد ہلاک


راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کاروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد پیرعرف اسد مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی اور جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

مارے جانے والا دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا 2006 سے متحرک رکن تھا اور ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان بیت اللہ محسود گروپ سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید احمد کی شادی نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پیر عرف اسد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد ی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد پیر عرف اسد شہریار محسود گروپ میں شامل ہو گیا تھا۔


متعلقہ خبریں