امریکہ: فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی

امریکہ: فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی

واشنگٹن: امریکی ریاست ساوتھ کرولینا کے علاقے سٹی لیک میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکہ میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

ہم نیوز نے امریکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم نے بعد میں خود بھی گولی مار کر خود کشی کرلی ہے۔

ذرائع ابلاغ نے امریکی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکہ: واشنگٹن میں فائرنگ ، ایک ہلاک، آٹھ افراد زخمی

امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں بھی تین روز قبل ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے بتایا تھا کہ فائرنگ ایک گھر میں ہونے والی پارٹی میں کی گئی تھی۔

امریکی ٹی وی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فائرنگ کی اطلاع پر جب پولیس جائے وقوع پر پہنچی تھی تو وہاں ایک گھر میں سات افراد فرش پہ پڑے ہوئے ملے تھے۔

امریکہ: مسلح شخص کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے جب ان افراد کو چیک کیا تو ان میں تین ہلاک ہو چکے تھے جب کہ چار زخمی تھے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں