آرمی چیف سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغان تنازعہ کے پرامن حل اور باہمی دفاعی تعاوَن بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  روسی وزیرخارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ دفاعی اور عسکری تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ پاکستان ا فغانستان میں امن کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان کے کسی بھی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں ہیں۔ پاکستا ن علاقائی ترقی میں برابری کی سطح پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

خیال رہے کہ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ 9 سال بعد کسی بھی روسی وزیر خارجہ کا پاکستان کا یہ اہم دورہ ہے۔

پاکستان اور روس دونوں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے بھی ممبرز ہیں۔ روسی وزیرخارجہ کا یہ اہم دورہ علاقائی اور عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور انرجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے اہم پیش رفت بھی ہوئی ہے۔ پاکستان اور روس کے درمیان دفاعی تعاوَن کئی سالوں سے جاری ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان درُزبا نامی سالانہ فوجی مشقوں کا آغاز 2016 سے ہوا تھا۔ روس کے ساتھ مشترکہ مشقیں 2020 تک 5 بار منعقد کی جا چکی ہیں۔

پاک روس مشترکہ مشقیں دہشتگردی کیخلاف دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعاوَن کا ثبوت ہے۔ پاکستان نیوی کی کثیر الملکی بحری مشق امن میں روس کی بحریہ نے بھرپور شرکت کی ہے۔


متعلقہ خبریں