وزیراعظم: حکومتی و پارٹی ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بات کرنے سے روک دیا

پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات اور سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حکومتی و پارٹی ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بات کرنے سے روک دیا ہے۔

  سب وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کردار ادا کریں، اسد عمر

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی جس میں اہم وفاقی وزرا اور حکومتی و پارٹی ترجمان نے شرکت کی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور و خوص کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے واضح طورپر کہا کہ اپوزیشن کے بیانات پر جوابات دینے کے بجائے حکومتی کارکردگی کو اجاگر کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں بتایا کہ شوگرمافیاکے خلاف پہلی دفعہ جامع ایکشن ہو رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ سٹے بازوں کےخلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔

کابینہ نے بھارت سے کسی بھی قسم کی تجارت کی منظوری نہیں دی، فواد چودھری

ہم نیوز کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا کہ رمضان المبارک میں عوام کو چینی سستے داموں میسر ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نےسٹے بازوں کےخلاف ون ونڈو آپریشن کا قانون لانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے متعلق امور پر بھی خصوصی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی میں فواد چودھری، شبلی فراز، فیصل واوڈا اور یوسف بیگ مرزا شامل ہیں۔

عدلیہ ساتھ نہیں دے گی تو کرپشن ختم نہیں کر سکتے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ کمیٹی حکومتی کارکردگی اور بیانیے سے متعلق روزآنہ کی بنیاد پر اجلاس کرے گی۔


متعلقہ خبریں