کراچی میں3کروڑ روپےکی ڈکیتی


کراچی میں جمشید روڈ کے علاقے میں ایک بلڈر کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا ہے۔

ہم نیوز کی اطلاع کے مطابق ملزمان بلڈر کے کیشئر سے3کروڑ کے بانڈز لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار کیشئر 25 ،25 ہزار کے بانڈز لیکربلڈر کے دفتر جا رہا تھا۔ ملزمان نے تعاقب کرکے لوٹ مار کی۔

پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پیشہ ور ملزم لگتے ہیں اور بظاہر لگتا ہے کہ ریکی کرکے واردات کی گئی۔

رپورٹس سے لگتا ہے کہ کراچی میں ملزمان باقاعدہ منظم انداز سے جرائم کر رہے ہیں۔ چند روز قبل کراچی سے بینک لاکرز لوٹنے والا ایک گروہ بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزمان نے واردات اور ریکی کے لئے ساتھیوں کو بطور سیکیورٹی گارڈ بینک میں نائٹ شفٹ پر تعینات کرانے کا انکشاف بھی کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کو محفوظ بنانے کیلئے جرائم  پیشہ عناصر کا خاتمہ ضروری ہے اور کراچی پولیس اس کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

حکام نے بتایا کہ دن دیہاڑے تین کروڑ کی ڈکیتی کا سراغ جلد لگا لیا جائے گا اور اس ضمن میں اس کیشئر سے بھی تفتیش کی جائے گی جس کو لوٹا گیا۔

 


متعلقہ خبریں