اسلام آباد میں کورونا کے مزید 796 کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا

فائل فوٹو


اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 796 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.6 فیصد ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں کورونا سے 579 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 84 اموات

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں آج مزید 84 اموات اور4 ہزار 723 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 697 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 82 ہزار 888 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 58 ہزار 500 ہے اور 6لاکھ 9 ہزار 691 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.4 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافہ


متعلقہ خبریں