اسلام آباد: 7 دن کا بچہ کورونا سے متاثر، آکسیجن پر منتقل

PIMS

اسلام آباد کے اسپتال پاکستان انسٹویٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں کورونا کا شکار 7 دن کے بچے کو آکسیجن پر منتقل کر دیا گیا ہے،

ذرائع کے مطابق بچے کو پیدائش کے قوت ماں سے کورونا ہوا ہے۔ ماں کی حالت مستحکم ہے، وہ اسپتال میں داخل نہیں ۔

دوسری جانب پمز میں کورونا مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش بھی کم ہونے لگی ہے۔

کورونا: اسلام آباد کے باعث مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے مطابق پمز میں اس وقت 123 کورونا مریض آکسیجن بیڈز پر ہیں جب کہ 50 مریض اس وقت پمز کی ایمرجنسی میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز بھی اسلام آباد میں نومولود سے دس سال تک کے 43 بچوں کا کورونا مثبت رپورٹ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں