ہالی وڈ کے بڑے ہیرو کا نیا روپ


ہالی ووڈ کے معروف اداکار رسل کرو اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ٹینس کھیلتے ہوئے دیکھے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 56 سالہ اداکار اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ ٹینس کا خصوصی یونیفارم زیب تن کر کے ٹینس کورٹ پہنچے۔

رپورٹ کے مطابق تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والے اداکار نے کافی وزن اور داڑھی بڑھا رکھی ہے۔

خیال رہے کہ فلم “گلیڈی ایٹر” کے ہیرو رسل کرو کو دو سال قبل کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ان کے پاس بیوی سے طلاق لینے کے لیے بھی پیسے نہیں بچے تھے جس کی وجہ سے وہ سپر ہٹ فلم میں استعمال کی گئی “زرہ بکتر” فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

بیوی سے علیحدگی کے لیے تین کروڑ دس لاکھ ڈالر کی رقم جمع کرنے کے لیے اپنی کئی یادگار اشیاء نیلام کر دی تھیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں