پرویز خٹک کا عمران خان کو بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا مشورہ


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو وزیر دفاع پرویز خٹک نے مشورہ دیا ہے کہ موجودہ ماحول میں بلدیاتی انتخابات نہ کرائے جائیں۔

پانچ سال بعد احتساب ہونا چاہیے کہ ہم نے ملک کیلئے کیا کیا، وزیراعظم

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو صوبہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے یہ مشورہ اس وقت دیا جب انہوں نے حکومتی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران صوبہ پنجاب اورصوبہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی ہدایت کی۔

بی آر ٹی میں کتنا کمیشن لیا؟ پرویز خٹک صحافی کے سوال پر برہم

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے اس موقع پر واضح طور پر ہدایات دیں کہ بلدیاتی حکومتیں عوام کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر صورت بلدیاتی انتخابات کروائیں گے۔

وزیراعظم نے حکومتی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران پارٹی تنظیم کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنے کی واضح ہدایات بھی دیں۔

اپوزیشن والے ایک دوسرے کو ماریں گے اور ہم تماشہ دیکھیں گے، پرویز خٹک

ہم نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے قیام سےعوام کے مسائل جلد حل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں