ایئر مارشل ظہیر احمد بابر پاک فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر


وزیراعظم عمران خان نے ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ظہیر احمد بابر ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف ایڈمن کے طور پر کام کر رہے تھے۔

انہوں نے 1986  میں بطور فائٹر  پائلٹ پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔  وہ فائٹر اسکوارڈرن، آپریشنل ائیربیس اور ریجنل ایئر کی کمانڈ بھی کر چکے ہیں۔

اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان سے ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے الوداعی ملاقات کی۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا دورہ آپریشنل بیس

وزیراعظم عمران خان نے ایئرچیف مارشل مجاہد خان کی قوم کے لیے خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم نے ایئرچیف مارشل انور مجاہد  کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

اس سے قبل ایوان صدر میں ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کے اعزاز میں تقریب ہوئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کو نشان امتیاز سول عطا کیا۔


متعلقہ خبریں