چین سے کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

چینی ویکسین سائنوفارم کی ایک اور کھپ پاکستان پہنچ گئی

چین سے طیارہ 5 لاکھ کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔

چین سے خصوصی طیارہ نور خان ایئربیس پر اترا۔ خصوصی طیارے میں 5 لاکھ ویکسین بیجنگ سے لائی گئی ہیں۔

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق سائینو فارم پاکستان کو کورونا ویکسین مرحلہ وار فراہم کرے گی، سائینو فارم ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے پاس ہے۔

مستند ذرائع نے ہم نیوز کو یہ بھی بتایا کہ پاکستان کی چینی کمپنی کین سائینو سے ویکسین خریداری پر بات چیت جاری ہے۔

ایسٹرا زنیکا ویکسین اور خون جمنے کے درمیان کوئی تعلق نہیں، عالمی ادارہ صحت

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں واک ان کورونا ویکسینیشن کی سہولت دستیاب ہو گی۔

این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 70 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کو واک ان ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق 70 برس یا اس سے زائد عمر کے ان شہریوں کو جنہوں نے پہلے رجسٹریشن کرالی ہے کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرکورونا ویکسین لگانے کی اجازت دے دی ہے۔

این سی او سی نے 70 سال یا اسے زائد عمر کے شہریوں کو واک ان ویکسینیشن کی اجازت دے دی ہے۔

گزشتہ روز این سی او سی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 70 سال یا اسے زائد عمر کے رجسٹرڈ شہری کل سے کسی بھی ویکسینیشن سینٹر میں جا کر بنا نمبر کے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ویکسین لگوانے کے لیے قومی شناختی کارڈ کی ضرورت ہوگی جب کہ رجسٹریشن 1166 پر قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر کرائی جاسکتی ہے۔

عوام میں اعتماد کیلیے صدر، وزیراعظم اور پارلیمنٹیرینز ویکسین لگوائیں: رانا تنویر

ہم نیوز کے مطابق این سی او سی نے واضح کیا تھا کہ یہ طریقہ کار آزاد جموں و کشمیر اورگلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں نافذ العمل ہوگا۔

پاکستان میں کووڈ-19 ویکسین لگانے کا عمل گزشتہ ماہ چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچنے کے بعد شروع ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں