شارٹ ٹائم کے لیے کرسی سنجرانی کو دلوائی گئی ہے، بلاول بھٹو

پی ٹی آئی حکومت کی سپریم کورٹ کے جج کو خوف زدہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی،بلاول

حیدرآباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جائز ووٹوں کو مسترد کرکے شارٹ ٹائم کے لیے کرسی سنجرانی کو دلوائی گئی ہے۔

عوام ہمارے ساتھ ہیں، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ عدالت میں جائیں گے اور عدالتوں کے مطابق فیصلہ ہو چکا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ پی ڈی ایم عدالت میں جائیں گے اور عدالتوں کے مطابق فیصلہ ہو چکا ہے۔ کے فیصلوں کا ہم حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کےانتخابات میں پی ڈی ایم  کامیاب ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 49 ووٹ آپ کے ہیں توجیت بھی آپ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 48 ووٹ والے کی جیت نہیں ہو سکتی ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے واضح طور پر کہا کہ آپ نشان پرمہرلگاتے ہو اور یا نام پر، دونوں صورتوں میں ووٹ جائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم کے فیصلوں کا حصہ ہیں۔

مجھےگرفتار کیا تو نوازشریف قیادت کریں گے، مریم نواز

ایک سوال پر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ عدالت میں جائیں گے اور ہمیں امید ہے کہ عدالت انصاف کے ساتھ فیصلہ سنائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مشترکہ فیصلہ تھا کہ ضمنی الیکشن اورسینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اگرالیکشن کا بائیکاٹ کرتے تو دھرنے میں بیٹھے ہوتے اور عمران خان خوشیاں منا رہا ہوتا۔ انہوں ںے کہا کہ پی ڈی ایم نے اچھا فیصلہ کیا کہ الیکشن میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔

کل لانگ مارچ کے بارے میں حتمی فیصلہ ہو گا، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ جتنی شکست پی ڈی ایم نے حکومت کو دی وہ پارلیمان میں رہ کردی۔ انہوں ںے کہا کہ پنجاب میں بھی حکومت کی اکثریت کم ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں