کورونا پابندیاں: فرانسیسی اداکارہ کا انوکھا احتجاج

کورونا پابندیاں: فرانسیسی اداکارہ کا انوکھا احتجاج

کورونا وبا کے دوران ثقافتی سرگرمیوں اور تھیٹرز اور سنیما گھروں کی بندش کے خلاف فرانس کی اداکارہ نے انوکھا احتجاج کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ہونے والے سیزر ایوارڈز کی تقریب 57 سالہ کورین مازیرو نامی اداکارہ اسٹیج پر چرھی اور کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے کپڑے اتار دیے۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق 46ویں سیزر ایوارڈز کی تقریب پیرس میں 12 مارچ بروز ہفتہ کی شب منعقد ہوئی تھی جس میں میں فلمی صنعت کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے فنکاروں اور تکنیکی عملے کو ایوارڈز دیے گئے۔

اس تقریب میں تھیٹرز اور سنیما گھروں کی بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے معروف اداکارہ کورین مازیرُو نے اسٹیج پر اپنے کپڑے اتار دیے۔ فرانس میں کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے پیرس حکومت نے کئی مہینوں سے ہر قسم کی ثقافتی تقاریب پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ڈی ڈبلیو کے مطابق کورین مازیرُو نے اسٹیج پر پہنچ کر جب کپڑے اتار دیے تو ان کے سینے پر لکھا تھا ‘‘نو کلچر نو فیوچر‘ یعنی ثقافت نہیں تو مستقبل بھی نہیں۔ اسی طرح ان کی پشت پر تحریر تھا ‘ گِو اَس آرٹ بیک ژاں‘۔ یہ ملکی وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس کے لیے پیغام تھا، ”ژاں ہمیں ہمارا آرٹ واپس کرو‘‘۔

ایوارڈز کی اس تقریب میں کورین مازیرُو کی نام زدگی برائے بہترین اداکارہ کے طور پر تھی۔ وہ اسٹیج پر بہترین کیٹگری برائے بیسٹ کاسٹیوم کا ایوارڈ دینے کے لیے بلائی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کے باعث آسکر ایوارڈز کی تقریب ملتوی

کورونا وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے فرانس میں سبھی سینما گھر، اوپرا ہاؤسز، عجائب گھر، آرٹ گیلریاں اور تھیٹرز بند ہیں۔ جمالیاتی اور پرفارمنگ آرٹ کی تقریبات کا کوئی اہتمام نہیں اور اس وجہ سے سبھی ملکی فنکاروں میں بے چینی، مایوسی اور رنج و غم پایا جاتا ہے۔ رواں برس سیزر ایوارڈ کے لیے ایک روز قبل منعقد کی جانے والی ریڈ کارپٹ کی گلیمرس تقریب بھی منعقد نہیں کی گئی۔

فرانسیسی فلم انڈسٹری کی مشہور ادکارہ کورین مازیرُو کو سن 2012 میں بے بہا شہرت ان کی فدلم ‘لوئی ویمر‘ سے حاصل ہوئی تھی۔ انہیں ‘لوئی ویمر‘ فلم میں بھی سیز‍ر ایوارڈ کے لیے بیترین اداکاری کی کیٹگری میں نامزدگی حاصل ہوئی تھی لیکن ابھی تک وہ کوئی ایوارڈ حاصل نہیں کر سکی ہیں۔ انہوں نے کئی فلموں میں یادگار کردار نگاری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا سیاسی جھکاؤ بائیں بازو کی سیاست کی جانب ہے۔

ڈی ڈبلیو کے مطابق فرانس میں سیزر ایوارڈز کو ‘آسکر‘ کا درجہ حاصل ہے۔ اس کو سن 1976 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس کے لیے صرف بارہ کیٹگریز مخصوص ہیں۔ اس کی سالانہ تقریب کم و بیش ہر سال فروری کے وسط میں منعقد کی جاتی ہے۔ ایوارڈز دینے کی تقریب کا اہتمام ملکی وزارت برائے ثقافت کرتی ہے۔ اس کے انعقاد کا شہر تو پیرس رہتا ہے لیکن تقریب کا ہال تبدیل ہوتا رہتا ہے۔


متعلقہ خبریں