لاہور: عالمی و با قرار دیے جانے والے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث شہر کے مزید 16 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
کورونا: اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ
ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ مراسلے کے تحت کینٹ 5 اور داتا گنج بخش ٹاؤن کے دو علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق سرکاری مراسلے کے تحت نشترٹاؤن 3 اورسمن آبادکے چار علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہو گا جب کہ شالیمارٹاؤن ایک اور واہگہ ٹاؤن کے دو علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں کورونا سے 54 اموات، پنجاب کے 6 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے شام کو کہا گیا تھا کہ صوبہ پنجاب کے کچھ شہروں میں کورونا وبا تشویشناک حد تک پھیل رہا ہے۔
اس ضمن میں وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ کورونا کی مثبت شرح والے اضلاع میں 15 دن کے لیے سخت ایس او پیز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ انہی اضلاع میں تعلیمی اداروں، مزارات اور دیگر سرگرمیوں پر 15 دن کے لیے پابندی ہوگی۔
کچھ اضلاع میں برطانوی قسم کا کورونا پھیل رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ نے واضح کیا تھا کہ ان اضلاع میں مارکیٹس شام 6 بجے بند کردی جائیں گی اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔