چیئرمین سینیٹ کا انتخاب: گیلانی کی شکست کے بعد پی پی کا دو آپشنز پر غور

نیب زادہ نہیں، نیب زدہ ہوں، ملک ہو گا تو حکومت کریں گے، مشکل فیصلے کر رہے ہیں ڈالر نیچے آئیگا: گیلانی

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے لیے ہونے والے انتخابات کے نتائج کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ پی پی نے اس حوالے سے موجود آپشنز پر غور و خوص بھی شروع کردیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کو جلد یا بدیر، فتح مبارک: مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے سینیٹ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پی پی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا ہے۔

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پارٹی کے پاس صرف دو آپشنز ہیں۔

سینیٹ ہال سے6کیمرے برآمد: ویڈیوز اور تصاویر حاصل کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پی پی یا تو عدالت میں جائے اور یا پھر وہ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے۔

بدقسمتی ہے کہ احمد فراز کا بیٹا کیمروں کا دفاع کررہا ہے، شاہد خاقان

پی پی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ دونوں آپشنز میں سے کون سا استعمال کرنا ہے ؟ اس کا فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کرے گی اور وہی اس کا علان بھی کرے گی۔


متعلقہ خبریں