ایوان صدر میں ہم نیٹ ورک کے زیر اہتمام لکس وومن لیڈرز ایوارڈ کی تقریب


خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایوان صدر میں ہم نیٹ ورک کے زیراہتمام لکس وومن لیڈرز ایوارڈ کی تقریب ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائےزندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا گیا

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور خاتون اول ثمینہ علوی نے بطور مہمان  خصوصی شرکت کی۔  صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی اور سی ای او درید قریشی  بھی شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق ہم نیٹ ورک کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ خواتین کی بہتری کے لیے حکومت مختلف اقدامات اٹھارہی ہے۔

مزید پڑھیں: ’ڈر سی جاتی ہے صلہ‘ نے ساتواں ہم ایوارڈز میلہ لوٹ لیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں، خواتین کی ترقی کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا

تقریب میں گیارہ خواتین سمیت 12 افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ان میں  پاک فوج کی پہلی خاتون سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر، عابدہ پروین اور حنا جیلانی شامل ہیں

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی، عائشہ جلال، مسرت مصباح  اور عائشہ چندریگر کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ان کے علاوہ   تبسم عدنان ، شہزادی گلفام، ماریہ فرنینڈواور اردن کی شہزادی ثروت الحسن  کو بھی ایوارڈ دیا گیا۔

تقریب میں  سی ایس ایس کرنے والی پانچ بہنوں کے والد   ملک رفیق اعوان کو بھی خصوصی طور پر ایوارڈ دیا گیا۔


متعلقہ خبریں